قومی خبریں

پریس کلب آف انڈیا اور یونین آف جرنلسٹس آف ازبکستان کے مابین مفاہمت نامے پر دستخط

ازبک ایلچی نے ہندوستان اورازبکستان کے درمیان قریبی تاریخی اور ثقافتی رشتوں کی ستائش کی اور امید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقتوں میں دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے رابطے مزید بڑھیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

 

پریس کلب آف انڈیا اور یونین آف جرنلسٹس آف ازبکستان نے پریس کلب آف انڈیا میں منعقد تقریب میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں جس  کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون ،کوریج کو فروغ دینا اوردونوں ممالک کے میڈیا اداروں کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے ۔

Published: undefined

اس مفاہمت نامے پر پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہری اور ازبکستان کے صحافیوں کی یونین کے قائم مقام چیئرمین سلیموف خولمورود خوجائیوچ نے ازبکستان کے سفیربرائے ہند سرودار رستم بائیف کی موجودگی میں دستخط کئے ۔

Published: undefined

ازبک ایلچی نے ہندوستان اورازبکستان کے درمیان قریبی تاریخی اور ثقافتی رشتوں کی ستائش کی اور امید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقتوں میں دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے رابطے مزید بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان ، دہلی سے بمشکل دو گھنٹے کی پروازکی دوری پر ہے۔ یہ خوش آئین بات ہے کہ ہندوستان سے آنے والے بہت سے سیاح بہت تیزی سے ازبکستان کو سیاحت کے لیے ترجیح دے رہے ہیں ۔

Published: undefined

اس موقع پراکنامک ٹائمز کے ڈپلومیٹک ایڈیٹر دیپا نجن رائے چودھری کو وسطی ایشیا کے خطہ پر لکھنے کے لیے ازبکستان کا گولڈن پنسل انٹرنیشنل ایوارڈ دیا گیا۔ پریس کلب نے ازبکستان کے صحافیوں کے وفد کو مبارکباد دی ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined