نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مشکلات کے دور سے گزر رہے پے ٹی ایم کو راحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کے کیو آر کوڈ، ساؤنڈ باکس اور کارڈ مشین بغیر کسی پریشانی کے کام کرتے رہیں گے۔ پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے خلاف آر بی آئی کی کارروائی کے بعد پے ٹی ایم کی ان خدمات سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہو گیا تھا۔
Published: undefined
دراصل آر بی آئی سے متواتر کیو آر کوڈ، ساؤنڈ باکس اور کارڈ مشین سے متعلق سوالات پوچھے جا رہے تھے، جن کے آر بی آئی نے جواب دیئے ہیں۔ اپنے جواب میں اس نے کہا ہے کہ ’’پے ٹی ایم کی پیرینٹس کمپنی ون 97 کمیونکیشن نے تاجروں کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے اپنا نوڈل اکاؤنٹ ایکسس بینک کو دے دیا ہے۔ اس کے لیے ایک ’اِسکرو اکاؤنٹ‘ کھولا جائے گا۔‘‘ معلومات کے مطابق ون 97 کمیونکیشن کی ’سبسیڈری پے ٹی ایم پیمنٹ سروسیز‘(پی پی ایس ایل) پہلے سے ہی ایکسس بینک کے ساتھ کام کر رہی تھی۔
Published: undefined
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے خلاف کی گئی کارروائی کا رویو(جائزہ) نہیں کریں گے۔ حالانکہ آر بی آئی نے پیمنٹ بینک کو راحت دیتے ہوئے ڈپازٹ لینے پر پابندی کی آخری تاریخ 29 فروری سے بڑھا کر 15 مارچ کر دی ہے۔ ساتھ ہی گاہکوں کو ہو رہی دشواریوں کو حل کرنے کے لیے ایف اے کیو (اکثر پوچھے جانے والے سوالات) بھی جاری کیے ہیں۔ ان سے صاف ہو گیا ہے کہ پے ٹی ایم کی مرچنٹ پیمنٹ سروسیز 15 مارچ کے بعد بھی جاری رہے گی۔
Published: undefined
’فنٹیک کمپنی‘ نے ایکسچینج فائلنگ میں بتایا ہے کہ ’’تاجروں کے کیو آر کوڈز، ساؤنڈ باکسز اور کارڈ مشینیں بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرتی رہیں گی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مرچنٹ سیٹلمنٹ میں کوئی مسئلہ نہ ہو، ایکسس بینک کے ساتھ معاہدہ کر لیا گیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ملک میں کیو آر کوڈ اور موبائیل پیمنٹس سیکٹر میں پے ٹی ایم ایک بڑی کمپنی بن چکی ہے۔ نوٹ بندی کے بعد پے ٹی ایم کو اس سیکٹر میں بڑا فائدہ ہوا ہے۔ کمپنی نے کروڑو تاجروں کے ساتھ پارٹنر شپ کرتے ہوئے ڈیجیٹل پیمنٹ کا ایک بڑا نیٹ ورک کھڑا کر لیا تھا۔ اس کے ساتھ چھوٹے سے لے کر بڑے ہر طرح کے کسٹمر جڑ گئے تھے۔ مگر آر بی آئی کے ذریعے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے خلاف کی گئی کارروائی سے اسے بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined