کرناٹک اسمبلی انتخابات جیسے جیسے نزدیک آ رہے ہیں بی جے پی اور کانگریس کی سرگرمیاں ریاست میں بڑھتی جا رہی ہیں۔ دونوں ہی پارٹیوں کے اہم لیڈروں کے ذریعہ کرناٹک دورہ جاری ہے اور اس درمیان کانگریس نے آج اپنے اسٹار پرچارکوں کی ممکنہ فہرست جاری کر دی ہے جس میں تین نام ایسے ہیں جس نے بی جے پی کے لیے پریشان کن ہے۔ دراصل کانگریس نے این سی پی صدر شرد پوار، اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو اسٹار پرچارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مثبت گفتگو ہو چکی ہے۔ یہ قدم کانگریس کا ’ماسٹر اسٹروک‘ تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ تینوں ہی لیڈران بی جے پی کی بخیا ادھیڑنے میں ماہر ہیں۔ مہاراشٹر میں شرد یادو، اتر پردیش میں اکھلیش یادو اور بہار میں تیجسوی یادو بی جے پی کے خلاف محاذ پہلے سے ہی کھولے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
کرناٹک میں چونکہ کانگریس اوربی جے پی کے درمیان آمنے سامنے کا مقابلہ ہے اس لیے بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ملک کی اہم اپوزیشن پارٹیوں کا ایک ساتھ آنا خوش آئند ہے۔ اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی نے اسٹار پرچارکوں کی ایک فوج تیار کر رکھی ہے اس لیے کانگریس نے شرد، اکھلیش اور تیجسوی کا نام اپنی فہرست میں شامل کر کے منشا ظاہر کر دی ہے۔ اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں کانگریس کے 22 لیڈران شامل کیے گئے ہیں جن میں سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد، سشیل کمار شندے، سچن پائلٹ، نوجوت سنگھ سدھو، جیوترادتیہ سندھیا، اشوک گہلوت جیسے اہم لیڈران شامل ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات آئندہ 12 مئی کو ہونا ہے اور اس میں زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔ لہٰذا انتخابی تشہیر میں دیگر پارٹیوں کے اہم لیڈروں کا استعمال کرنا کانگریس کی بہترین پالیسی قرار دی جا سکتی ہے۔ ریاست میں کانگریس کے انچارج کے سی وینوگوپال کا کہنا ہے کہ ووٹنگ میں کافی کم وقت بچا ہے اس لیے راہل گاندھی اور وزیر اعلیٰ سدھا رمیا الگ الگ انتخابی تشہیر کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ نصف اسمبلی حلقے کو راہل گاندھی خطاب کریں گے اور بقیہ نصف کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ سدھا رمیا سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی 26 اپریل کو شمالی کرناٹک کے علاقوں میں انتخابی تشہیر کریں گے۔ اس کے بعد 27 اپریل کو کُرگ اور منگلور میں راہل گاندھی انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں 3 اور 4 مئی کو گلبرگہ اور بنگلور میں انتخابی اجلاس ہوں گے۔ ابھی یہ طے نہیں ہو سکا ہے کہ شرد پوار، اکھلیش یادو اور تیجسوی یادو کی انتخابی تشہیر کس علاقے میں اور کب ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined