قومی خبریں

آسنسول سے بی جے پی کا ٹکٹ ٹھکرانے والے پون سنگھ نے کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑنے کا کیا اعلان

بہار کے کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر کے پون سنگھ نے سبھی کو حیران کر دیا ہے، فی الحال یہ ظاہر نہیں ہو سکا ہے کہ وہ کس پارٹی کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>پون سنگھ / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پون سنگھ / تصویر آئی اے این ایس

 

بھوجپوری فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیت گلوکار و اداکار پون سنگھ بہار کی کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر کے آج سبھی کو حیران کر دیا۔ پون سنگھ کو بی جے پی نے مغربی بنگال کی آسنسول لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ دیا تھا، لیکن انھوں نے وہاں سے انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔ نتیجہ کار بی جے پی کو وہاں سے اپنا امیدوار بدلنا پڑا۔ اب پون سنگھ کے ذریعہ کاراکاٹ سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ سیاسی گرمی کو بڑھانے والا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ کس پارٹی کی طرف سے امیدوار بنیں گے۔

Published: undefined

دراصل پون سنگھ نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ماں اس زمین پر سب سے زیادہ وزن دار ہوتی ہیں اور میں نے اپنی ماں سے وعدہ کیا تھا کہ میں اس بار انتخاب لڑوں گا۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں 2024 کا لوک سبھا انتخاب کاراکاٹ، بہار سے لڑوں گا۔ جئے ماتا دی۔‘‘

Published: undefined

یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ سے این ڈی اے میں شامل راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) نے اوپیندر کشواہا کو امیدوار بنایا ہے۔ ایسے میں اگر پون سنگھ بی جے پی کی طرف سے امیدوار بنائے جاتے ہیں تو اوپیندر کشواہا کی ناراضگی بڑھ سکتی ہے۔ آر ایل ایم کو این ڈی اے نے محض 1 سیٹ ہی دی ہے، ایسے میں دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ پون سنگھ بطور آزاد امیدوار میدان میں اتریں گے، یا پھر بی جے پی سے کنارہ لے کر کسی دیگر پارٹی کا دامن تھامیں گے۔

Published: undefined

کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ سے فی الحال جنتا دل یو کے مہابلی کشواہا رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انھوں نے 2019 لوک سبھا انتخاب میں آر ایل ایس پی امیدوار اپیندر کشواہا کو شکست دی تھی۔ اس بار مہابلی کشواہا کو یہاں سے ٹکٹ نہیں ملا ہے۔ اس سیٹ سے سی پی آئی-ایم ایل نے راجہ رام سنگھ کشواہا کو اور ایم آئی ایم آئی ایم نے پرینکا چودھری کو امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined