قومی خبریں

کانگریس کا بڑا حملہ، سیبی سربراہ مادھبی پوری  لے رہی تھیں تین جگہ سے تنخواہ

کانگریس کے رہنما پون کھیڑا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو صرف ابتداء ہے آگے آگے دیکھئے کیا ہوتا ہے ۔ انہوں نے سیبی سربراہ کو چیلنج کیا کہ وہ اس پر بیان دیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئر مین پون کھیڑا نے ایک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شطرنج کا کھیل جاری ہے اور ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ اس شطرنج کے کھیل میں کون کون کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس  جاننا چاہتی ہے کہ مادھبی پوری جو سیبی کی سربراہ ہیں وہ ایک وقت میں کئی جگہ سے کیسے تنخواہ لے رہی  ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ خود ان الزامات کی تردید کریں اس کے بعد وہ جواب دیں گے۔

Published: undefined

پون کھیڑا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ یا تو سیبی کی سربراہ خود بتا دیں نہیں تو کانگریس بتائے گی کہ اور کتنے لوگ ہیں جن کو سیبی کی سربراہ نے اپنی سربراہی کے دور میں فائدہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سیبی کے سربراہ کی تقرری جو کمیٹی کرتی ہے وہ اس کے اہم رکن ہیں۔ پون کھیڑا نے پوچھا کہ ان کی تقرری میں کیا کیا سمجھوتے کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے سوال کیا کہ سیبی کی سربراہ بتائیں کہ ان کو یہ تنخواہ کیوں ملتی تھی اور اگر وہ اس کو تنخواہ نہیں مانتی تو اس پر کھل کر بیان دیں  جس کے بعد ہم ان سے کچھ اور سوال کریں گے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ جو کچھ ہوا ہے وہ غیر قانونی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined