بہار کے دربھنگہ ضلع میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کی تعمیر کو لے کر بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دربھنگہ ایمس کی تعمیر کا منصوبہ ایک قدم آگے بڑھ گیا ہے کیونکہ ریاستی حکومت نے 7 دسمبر کو دربھنگہ کے شوبھن میں ایمس کی تعمیر سے متعلق تجویز مرکزی حکومت کو سونپ دی۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیہ امرت نے نئی دہلی میں مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی فلاح کے سکریٹری سدھانش پنت کو دربھنگہ ایمس سے متعلق تجویز سونپ دی ہے۔ محکمہ جاتی اطلاع کے مطابق ریاستی حکومت نے نئی تجویز میں مرکزی حکومت کی سبھی ضروری شرائط کو منظور کر لیا ہے۔ اس میں دربھنگہ ایمس کو 4 لین سے جوڑنے کا کام بھی شامل ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق دربھنگہ ایمس کی تعمیر کے لیے زمین کو برابر کر بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کو ملی ہے۔ علاوہ ازیں مرکزی حکومت سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ دربھنگہ میں نئے ڈیزائن پر ایمس کی تعمیر کرائے تاکہ مقامی ضروریات پوری ہو سکیں۔ شوبھن میں منظور کی گئی زمین آمس-دربھنگہ 4 لین سے پانچ کلومیٹر دور ہے، ایسے میں یہاں مریض بغیر جام میں پھنسے آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے بہار ہیلتھ اینڈ بیسک انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ کو زمین کی بھرائی اور چہار دیواری تعمیر کی ذمہ داری سونپی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز