قومی خبریں

رافیل تو اُڑوا نہیں سکے، اسسٹنٹ مَین نے رافیل کی فائل ہی اُڑوا دی: تیجسوی

تیجوی یادو نے رافیل کے خفیہ دستاویزات چوری ہو جانے کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حفاظت کی آخری گارنٹی چوکیدار نہیں بلکہ تھانے دار دیتا ہے اور عوام تھانے دار ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے 36 رافیل لڑاکو طیاروں کی خریداری سے متعلق خفیہ دستاویزات چوری ہوجانے کے مرکزی حکومت کے اعتراف کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حفاظت کی آخری گارنٹی چوکیدار نہیں بلکہ تھانے دار دیتا ہے اور عوام تھانے دار ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں رافیل معاملہ پر سماعت کے دوران حکومت نے معلومات دی ہے کہ رافیل کے کچھ کاغذات چوری ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد سے حزب اختلاف کی جماعتیں لگاتار مودی حکومت پر نشانہ لگا رہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں لالو پرساد یادو کے صاحب زادے تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کیا۔

Published: 07 Mar 2019, 2:09 PM IST

تیجسوی یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’حفاظت کی آخری گارنٹی چوکیدار نہیں بلکہ تھانے دار دیتا ہے اور عوام تھانے دار ہیں۔ چوکیدار کی چوری پکڑی گئی اب تھانے دار اسے سزا دے گا۔ رافیل تو اُڑوا نہیں سکے اس لئے اسسٹنٹ مین نے رافیل کی فائل ہی اڑوا دی۔‘‘

Published: 07 Mar 2019, 2:09 PM IST

اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وزارت دفاع سے غالبا سابق ملازمین نے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے سے متعلق خفیہ دستاویزات چرا لئے ہیں۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے 14 دسمبر 2018 کو فرانس سے خریدے جا رہے جنگی طیارے رافیل کی خرید کو چیلنج دینے والی تمام عرضداشتیں خارج کر دی گئی تھیں۔ بعد ازاں اس فیصلہ پر نظر ثانی کی عرضی داخل کی گئی۔ اس پر سماعت کے دوران بدھ کو اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے بتایا کہ جنگی طیاروں کی خرید سے منسلک دستاویزات وزارت دفاع سے چوری ہو گئے ہیں اور اس کی جانچ چل رہی ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان دستاویزات کی چوری کے معاملہ میں تاحال ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 07 Mar 2019, 2:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Mar 2019, 2:09 PM IST