پنجاب پولیس کی جانب سے پٹیالہ تشدد کیس کے ملزمین کی گرفتاری جاری ہے۔ اس دوران پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ برجیندر سنگھ پروانہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے پٹیالہ تشدد معاملے میں 6 ایف آئی آر درج کی ہیں۔
Published: undefined
ان ایف آئی آر میں 25 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے برجیندر پروانہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ برجیندر پروانہ کا پہلے ہی سے مجرمانہ پس منظر ہے۔ اس کے خلاف چار مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے کہا کہ کتھا سنانے والا برجیندر سنگھ پروانہ خالصتان کے حامی گروپ کی قیادت کر رہا تھا اور وہی ماسٹر مائنڈ ہے۔
Published: undefined
شیو سینا کے معزول رہنما ہریش سنگلا اور خالصتان کے حامی گروپ کے رکن برجیندر پروانہ کے خلاف ملک سے بغاوت کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ پولیس اس معاملے میں اب تک تین ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔ ان میں کلدیپ سنگھ، برجیندر پروانہ اور ہریش سنگلا شامل ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ جمعہ کو پٹیالہ میں کالی ماتا مندر کے باہر اس وقت جھڑپیں شروع ہوگئیں تھیں جب شیوسینا کے ارکان نے 'خالصتان مردہ آباد مارچ' شروع کیا۔ اس دوران کچھ خالصتان نواز تنظیموں نے شیو سینا کے پروگرام کے خلاف ایک اور مارچ نکالا۔ اس دوران تشدد پھوٹ پڑا اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ اس کے بعد پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined