یوگا گرو بابا رام دیو نے آج اپنے مالکانہ حق والے ’پتنجلی گروپ‘ کے 25 ہزار کروڑ روپے کے ٹرن اوور سے 2025 تک کی توسیع کا منصوبہ سب کے سامنے رکھا۔ اس موقع پر بابا رام دیو نے کہا کہ یوگ اور آیوروید میں جو ریسرچ حکومت ہند نہیں کر پائی، وہ پتنجلی نے کر دکھایا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’پتنجلی برانڈ نہیں تحریک ہے، ہم نے پانچ سال میں پانچ لاکھ لوگوں کو روزگار دیا ہے، آنے والے پانچ سالوں میں مزید پانچ لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے۔‘‘
Published: undefined
پتنجلی گروپ کے ذریعہ کیے گئے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے بابا رام دیو نے کہا کہ ’’آج دواؤں کی ایک نئی سیریز پیش کر رہے ہیں۔ ہندوستان میں آج 90-80 فیصد لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہے۔ علاوہ ازیں 60-50 فیصد لوگوں میں پروٹین کی کمی ہے۔ اسی طرح لوگوں میں الگ الگ وٹامن کی کمی ہے۔ ہم نے آیوروید طریقہ سے ان سبھی کو دستیاب کروایا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے فخر ہے کہ 100 سے زائد ریسرچ اور ثبوت پر مبنی دوائیں ہم نے بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی روایتی، ثقافتی دواؤں کو بھی برقرار رکھا۔ اس کام میں ہمارے تقریباً 500 سائنسدانوں کی ٹیم سرگرم رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
پتنجلی کے آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے سوامی رام دیو نے کہا کہ ’’آگے ہماری توجہ ریسرچ، صحت اور تعلیم پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی زراعت میں بھی توجہ دینی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے دو لوگوں سے یوگا سکھانا شروع کیا تھا اور دنیا کے 200 ممالک کے 200-100 کروڑ لوگ روزانہ یا کبھی کبھی یوگا کرنے لگے ہیں۔‘‘
Published: undefined
رام دیو نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’اس ملک کو ہم نے معاشی خوشحالی دینے کے ساتھ رفاہی خوشحالی بھی دی ہے۔ ہم نے ایک بیمار کمپنی ’روچی سویا‘ کو خریدا۔ اس کے بعد اس کا سالانہ ٹرن اوور 16 ہزار 318 کروڑ روپے کیا۔ پتنجلی کی الگ الگ کمپنیوں اور روچی سویا کو ملا کر 30 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا اس ملک کی معاشی خوشحالی میں ملک کا تعاون کیا ہے۔ ہمارا آگے ہدف بہت بڑا ہے۔ 2025 تک یونی لیور کو بھی پیچھے چھوڑ کر پتنجلی دنیا میں ایک بہت بڑا انقلاب بننے والی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined