مہاراشٹر میں ہفتہ کی صبح تقریباً 10.30 بجے نندوربار کے پاس گاندھی دھام-پوری ہفتہ وار سپرفاسٹ ایکسپریس ٹرین کی پینٹری میں آگ لگ گئی۔ مغربی ریلوے نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ مغربی ریلوے کے ترجمان سمت ٹھکر کے مطابق گاندھی دھام (گجرات) سے پوری (اڈیشہ) جا رہی ٹرین جب نندوربار اسٹیشن سے صبح تقریباً 10.15 بجے روانہ ہوئی تو راستے میں اچانک پینٹری کار میں آگ لگ گئی۔ فوری کارروائی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Published: undefined
ٹھاکر نے بتایا کہ ’’مغربی ریلوے کے افسران، مقامی فائر بریگیڈ محکمہ اور ٹرین کے ملازمین نے فوراً آگ پر قابو پ لیا اور آگ کی لپٹوں کو آس پاس کے ڈبوں میں پھیلنے سے روکے کے لیے متاثرہ پینٹری کار کر الگ کر لیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں کوئی مسافر ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے اور مقامی سطح پر آگ پر تھوڑی دیر بعد ہی قابو پا لیا گیا۔
Published: undefined
مقامی چشم دید افراد نے دعویٰ کیا کہ مسافروں میں آگ کو لے کر دہشت پھیل گئی تھی کیونکہ جلتی ہوئی پینٹری کار سے دھواں اے سی ڈبوں میں گھس گیا۔ لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ آگ کی لپٹوں سے کوئی دیگر بوگیاں بھی متاثر ہوئیں یا نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined