نئی دہلی: اگر آپ ٹرین میں سفر کر رہے ہیں تو آپ کو اپنا سامان خود سنبھالنا ہو گا کیونکہ اگر سامان چوری ہو گیا تو اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔ جی ہاں! سپریم کورٹ نے ریلوے کو ریلیف دیتے ہوئے اہم فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت اگر آپ کا کوئی سامان یا پیسہ چوری ہوتا ہے تو آپ اس کا ذمہ دار ریلوے کو نہیں ٹھہرا سکتے، بلکہ آپ کو اپنے پیسے اور سامان کا خود خیال رکھنا ہوگا۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے جمعرات (16 جون) کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ’’ٹرین میں سفر کے دوران اگر کسی مسافر کے پیسے چوری ہوتے ہیں، تو اسے ریلوے کی خدمات میں کوتاہی نہیں سمجھا جا سکتا۔‘‘ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے ضلع، ریاستی اور قومی صارف فورم کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس میں ریلوے کو ایک لاکھ روپے ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔
Published: undefined
جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی بنچ کے مطابق اگر ٹرین میں کوئی سامان چوری ہو رہا ہے تو اسے کسی بھی طرح ریلوے کی خدمات میں کوتاہی نہیں سمجھا جا سکتا۔ اگر مسافر اپنے سامان کا خود خیال نہیں رکھ سکتا تو ریلوے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں سمجھ پا رہے کہ جب مسافر اپنے سامان کی حفاظت نہیں کر پا رہے تو پھر چوری کی صورت میں ریلوے کی خدمات میں کوتاہی کیسے ہو سکتی ہے؟
Published: undefined
خیال رہے کہ تاجر سریندر بھولا 27 اپریل 2005 کو کاشی وشوناتھ ایکسپریس سے نئی دہلی جا رہے تھے۔ اس دوران ان کے پاس ایک لاکھ روپے تھے۔ جب وہ 28 اپریل کو نیند سے بیدار ہوئے تو دیکھا کہ ان کی پینٹ پر کٹ لگا ہوا ہے اور ان کے ایک لاکھ روپے چوری ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد اس نے جی آر پی میں ایف آئی آر درج کرائی۔ اس کے بعد انہوں نے کنزیومر فورم میں شکایت درج کرائی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined