دہلی سے کولکاتا جا رہے انڈیگو ایئرلائنس کے ایک طیارہ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے مسافروں کی سانسیں اٹک گئیں۔ دہلی سے کولکاتا جا رہے طیارہ میں اتوار کے روز سامان رکھے جانے کی جگہ (کارگو) سے دھواں نکلنے کے الرٹ کا سائرن بغیر کسی وجہ سے بجنے لگا۔ یہ واقعہ طیارہ کے ہوائی اڈے پر اترنے سے پہلے کا ہے۔ اس سلسلے میں انڈیگو ایئرلائنس نے اتوار کو ہی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا کہ ’’کولکاتا ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد ایئربس طیارہ کی جانچ کی گئی، لیکن اس الرٹ کو غلط پایا گیا۔‘‘
Published: undefined
بیان میں کہا گیا کہ دھوئیں کا پتہ لگانے کے سسٹم میں ضروری اصلاحات کیے جا رہے ہیں۔ اس درمیان ڈی جی سی اے نے اس معاملے کی جانچ کرنے کی بات بھی کہہ دی ہے۔ ایک سینئر افسر نے کہا کہ ڈی جی سی اے اس واقعہ کی جانچ کرے گا۔ یہ واقعہ طیارہ نمبر 6 ای 2513 میں پیش آیا جس میں 165 مسافروں کے علاوہ پائلٹ ٹیم کے 6 اراکین سوار تھے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ کولکاتا ہوائی اڈے پر صبح 10.45 بجے اترنا تھا لیکن تقریباً 10.20 بجے طیارہ کے کارگو میں دھوئیں کا الرٹ سنائی دیا۔ اس کے بعد پائلٹ نے ایئر ٹرانسپورٹیشن کنٹرول سسٹم سے رابطہ کیا اور پھر طیارہ کو ترجیحی بنیاد پر اتارنے کے انتظامات کیے گئے۔ آناً فاناً میں کسی بھی ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری تیاریاں بھی کر لی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں مختلف ایئرلائنس کے طیاروں میں تکنیکی خامی کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined