قومی خبریں

مہاراشٹر میں چھ ریاستوں سے آنے والے مسافروں کو نیگیٹو رپورٹ لانا لازمی

سیتا رام کُنٹے نے یہ بھی کہا کہ ان چھ ریاستوں کو حکم کی تاریخ سے تب تک حساس مقامات کے طور پر مانا جائے گا جب تک حکم کو واپس نہیں لیا جاتا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی JITENDRA PRAKASH

ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے دلی۔ این سی آر، کیرلا، گوا، گجرات، راجستھان اور اتراکھنڈ سے ٹرینوں سے یہاں آنے والے مسافروں کے لئے کورونا کی نیگیٹو رپورٹ لانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ مہاراشٹر کے چیف سکریٹری سیتا رام کُنٹے نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’حساس مقامات کے طور پر اعلان چھ ریاستوں سے مہاراشٹر میں داخل ہونے والے مسافروں کو سفر سے 48 گھنٹے کے دوران اپنی آر ٹی پی سی آر نیگیٹو رپورٹ لانا لازمی ہوگا‘‘۔

Published: undefined

سیتا رام کُنٹے نے یہ بھی کہا کہ ان چھ ریاستوں کو حکم کی تاریخ سے تب تک حساس مقامات کے طور پر مانا جائے گا جب تک حکم کو واپس نہیں لیا جاتا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور دیگر مقامات پر دیگر وائرس ویئرینٹ کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے اس طرح کی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

چیف سکریٹری نے کہا کہ مہاراشٹر موجودہ حالات میں کورونا پر قابو پانے کے لئے جدو جہد کررہا ہے، کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے کورونا سے متاثر 68000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 500 سے زیادہ لوگوں کی اس وائرس سے موت ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں صورتحال مسلسل تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined