انترراشٹریہ ہندو پریشد یعنی عالمی ہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا نے متنازع بیان دیتے ہوئے جمعیتہ علمأہند، دارالعلوم دیوبند اور تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
امروہہ کے منڈی دھنورا میں بدھ کو منعقد’سمورپن ندھی‘ پرگرام میں ڈاکٹر توگڑیا نے حال ہی میں سعودی عرب میں تبلیغی جماعت میں لگائی گئی مبینہ پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان میں بھی پابندی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے سعودی عرب نے ہندوستان کی تبلیغی جماعت پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے اور نہ ہی اس نے ہندوستان کی تبلیغی جماعت کا ذکر کیا ہے ۔ سعودی عرب نے جس تنظیم کا ذکر کیا ہے وہ افریقہ کی تنطیم الاحباب ہے۔
Published: undefined
توگڑیا نے مزید کہا کہ اگر ملک کی آبادی میں اسی طرح سے اضافہ ہوتا رہا تو آنے والے 20سالوں میں مسلمانوں کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہوجائےگی اور پھر نہ ہندو بچے گا نہ ہندو کا ہندوتوا۔
Published: undefined
انہوں نے مکمل اکثریت والی حکومت سے متھرا اور کاشی میں شاندار مندر کی تعمیرکرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظم ہندو مفاد میں کام کررہی ہے۔ اسی ضمن میں ہندوؤں کی مدد کے لئے ملک بھر میں ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز