قومی خبریں

کیجریوال کی ضمانت پر عآپ لیڈران کا خوشی کا اظہار، جھوٹ اور سازشوں کے خلاف سچائی کی جیت قرار دیا

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو آبکاری پالیسی کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ ان کی ضمانت پر عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے خوش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سچائی کی جیت قرار دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال / آئی اے این ایس</p></div>

اروند کیجریوال / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ نے آبکاری پالیسی کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ انہیں جمعہ کو جیل سے باہر آنے کی امید ہے، جس کے بعد وہ عوام سے ملاقات کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اروند کیجریوال جیسا سچا، ایماندار اور محنتی رہنما اس ملک میں نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کیجریوال کو جیل میں ڈالنے کے لئے کئی سازشیں کیں۔

Published: undefined

سسودیا نے مزید کہا، ’’آج ہم سپریم کورٹ اور آئین کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے سچائی کی فتح کو ممکن بنایا۔ اس فیصلے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کا جھوٹ بھی بے نقاب ہوا ہے۔ یہ گرفتاری 'انشورنس اریسٹ' تھی، تاکہ عام آدمی پارٹی کو توڑا جا سکے۔‘‘ انہوں نے اس بحران میں کیجریوال کے حوصلے کو سراہا، جو جھوٹے الزامات کے باوجود ڈٹے رہے۔‘‘

Published: undefined

منیش سسودیا نے اپنے ایکس ہینڈل پر ہاتھ میں ترنگا پکڑے اروند کیجریوال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “آج پھر جھوٹ اور سازشوں کے خلاف جنگ میں سچائی کی جیت ہوئی ہے۔ میں ایک بار پھر بابا صاحب امبیڈکر کی سوچ اور دور اندیشی کو سلام کرتا ہوں، جنہوں نے 75 سال پہلے عام آدمی کو مستقبل کے کسی بھی آمر سے زیادہ مضبوط بنا دیا تھا۔‘‘

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان راگھو چڈھا نے بھی اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیجریوال کی ضمانت ایک سچائی کی جیت ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’سچائی پریشان ہو سکتی ہے مگر شکست نہیں کھا سکتی۔ آخر کار عزت مآب سپریم کورٹ نے دہلی کے بیٹے اروند کیجریوال کو جیل کی بیڑیوں سے آزاد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ کا شکریہ۔‘‘

Published: undefined

وہیں، دہلی کی وزیر تعلیم آتشی نے بھی اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا، ’’سچائی کی فتح ہوئی ہے، سچائی پریشان ہو سکتی ہے لیکن شکست نہیں کھا سکتی۔’’

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو آبکاری پالیسی سے متعلق سی بی آئی کیس میں ضمانت دی ہے۔ انہیں 10-10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرنے کے بعد ضمانت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس کیس پر عوامی تبصروں پر بھی پابندی عائد کی ہے اور کہا ہے کہ کیجریوال کو مقدمے میں تعاون کرنا ہوگا۔ اروند کیجریوال کو ای ڈی سے متعلق کیس میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined