نئی دہلی: آج سے شروع ہونے والا بجٹ اجلاس ہنگامہ دار رہنے کا امکان ہے، کیونکہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی وجہ سے حزب اختلاف کسی بھی مدے پر حکومت کو گھیرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑے گی۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دن صدرجمہوریہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ خطاب کریں گے اور آج ہی اقتصادی جائزہ پیش کیا جائے گا۔ کل یعنی یکم فروری کو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سال 2022-23 کی بجٹ سفارشات پیش کریں گی۔
Published: undefined
بجٹ اجلاس کے دوران حزب اختلاف حکومت سے جہاں پیگاسس جاسوی معاملہ پر سوال پوچھے گا، وہیں چینی دراندازی اور کسانوں کے مدے پر بھی حکومت کو گھیرے گا۔ واضح رہے امریکہ کے اخبار ’نیویارک ٹائمس‘ میں پیگاسس سے متعلق خبر شائع ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے اسرائیل سے ایک دفاعی سودے کے ساتھ اسرائیلی کمپنی این ایس او سے پیگاسس اسپائی ویئر یعنی جاسوسی کا آلہ بھی لیا تھا۔ اخبار کے اس انکشاف کے بعد ہندوستان کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ اس درمیان حکومت نے اس خبر پر کوئی وضاحت نہیں دی ہے اس لئے بجٹ اجلاس میں اس پر ہنگامہ کےآثار ہیں۔
Published: undefined
دوسری جانب چین کی جانب سے دراندازی کی خبریں روز اخباروں میں شائع ہو رہی ہیں اور حزب اختلاف حکومت سے جواب طلب کر رہی ہے۔ اس لئے اس مدے پر بھی بجٹ اجلاس میں ہنگامہ کےامکانات ہیں۔ حکومت نے تین زرعی قوانین واپس لے لئے تھے جس کے بعد ایک سال جو کسان احتجاج کر رہے تھے وہ اپنے گھروں کو واپس چلے گئے تھے۔ یہ متنازعہ بل واپس لیتے وقت حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بات کہی تھی، لیکن وہ کمیٹی ابھی تک تشکیل نہیں دی گئی ہے اس لئے کسان بھی حکومت کے لئے دوبارہ درد سر بن سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined