قومی خبریں

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کی بحث بن سکتی ہے ہندوستان کے عالمی اثر کا اہم موقع: مودی

پی مودی نے کہا کہ یہ بجٹ اجلاس ایک طرح سے پورے سال بھر کا خاکہ کھینچتا ہے۔ اس لئے ہم اس اجلاس کو جتنا فائدے مند بنائیں گے، آنے والا سال ہمیں اقتصادی بلندیوں پر لے جانے میں معاون بنے گا۔‘‘

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی PREM SINGH

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی بات چیت اور مسئلوں پر کھلے من سے کی گئی بحث ہندوستان کے عالمی اثر کا ایک اہم موقع بن سکتی ہے۔ پارلیمنٹ میں پیر سے شروع ہوئے بجٹ اجلاس سے پہلے پی ایم مودی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ آج کے عالمی حالات میں ہندوستان کے لئے بہت موقع موجود ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’الیکشن کی وجہ سے اجلاس اور مباحثے متاثر ہوتے ہیں، لیکن میں سبھی معزز ارکان پارلیمنٹ سے استدعا کروں گا کہ الیکشن اپنی جگہ پر ہیں، وہ چلتے رہیں گے۔ یہ بجٹ اجلاس ایک طرح سے پورے سال بھر کا خاکہ کھینچتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ سبھی ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی پارٹیاں کھلے من سے بہترین تبادلہ خیال کرکے ملک کو ترقی کے راستے پر لے لے جانے میں مدد کریں گے۔‘‘

Published: undefined

پی مودی نے کہا کہ یہ بجٹ اجلاس ایک طرح سے پورے سال بھر کا خاکہ کھینچتا ہے۔ اس لئے ہم اس اجلاس کو جتنا فائدے مند بنائیں گے، آنے والا سال ہمیں اقتصادی بلندیوں پر لے جانے میں معاون بنے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آزاد بحث ہو، صاف ستھری بحث ہو، انسانی جذبات سے بھرپور بحث ہونی چاہئے، اچھے مقصد سے بحث ہو، یہی امید ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’دنیا میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی، ہندوستان کی تلاش کی گئی کورونا بچاؤ کی ویکسین اور ٹیکہ کاری کی مہم پوری دنیا میں لوگوں کے درمیان ایک یقین پیدا کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined