قومی خبریں

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے ہوگا شروع، حکومت 17 نئے بل پیش کرے گی، اپوزیشن بھی گھیراؤ کرنے کو تیار

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران سرحد پر چینی مداخلت، ایجنسیوں کے غلط استعمال پر بحث کے مطالبے پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تصادم کا امکان ہے

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بدھ یعنی آج سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت اس موقع پر کئی اہم بل پیش کرنے والی ہے۔ معلومات کے مطابق حکومت اس اجلاس میں 17 نئے بل پیش کرے گی۔ چین کے ساتھ سرحدی صورتحال، مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر کئی مسائل سرمائی اجلاس کی کارروائی پر حاوی رہیں گے۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران ممکنہ مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے منگل کو طلب گئی کل جماعتی میٹنگ میں 30 سے ​​زیادہ جماعتوں کے قائدین نے حصہ لیا۔

Published: undefined

سرمائی اجلاس میں حکومت کی جانب سے 17 نئے بلوں سمیت کل 22 بلوں کو منظور کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان میں ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز بل، فارسٹ کنزرویشن ترمیمی بلنیشنل ڈینٹل کمیشن بل 2022، کرناٹک سمیت تین دیگر ریاستوں میں درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرنے سمیت کئی بل شامل ہیں۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29 دسمبر 2022 کو ختم ہوگا اور اس دوران 17 دن تک کام ہوگا۔ 29 دسمبر کو ختم ہونے سے قبل اس اجلاس کی 23 دنوں میں 17 نشستیں ہوں گی۔

Published: undefined

اجلاس گجرات اور ہماچل اسمبلی انتخابات کے نتائج سے ایک دن قبل شروع ہو رہا ہے۔ اپوزیشن متعدد معاملات پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی۔ سرحد پر چینی دراندازی اور ایجنسیوں کے غلط استعمال پر بحث کے مطالبے پر تصادم کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتیں خارجہ پالیسی، مہنگائی اور بے روزگاری کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کریں گی۔

Published: undefined

مرکزی وزیر اور لوک سبھا میں بی جے پی کے ڈپٹی لیڈر راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہوئی کل جماعتی میٹنگ میں سرمائی اجلاس کے ہموار انعقاد کے لیے تمام جماعتوں سے تعاون طلب کیا گیا۔ راجیہ سبھا میں قائد ایوان پیوش گوئل اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی بھی موجود تھے۔

Published: undefined

کل جماعتی میٹنگ کے دوران کانگریس اور ٹی ایم سی نے تحقیقاتی ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال کا مسئلہ اٹھایا۔ جس کی حمایت عام آدمی پارٹی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور دیگر کئی جماعتوں نے کی۔ لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ملک کے سامنے بے روزگاری اور مہنگائی جیسے کئی مسائل ہیں اور حکومت کو عوام کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے چین-ہندوستان سرحد پر تعطل کے بارے میں اپوزیشن کو صحیح طریقے سے آگاہ نہیں کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined