نئی دہلی: راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران دگوجے سنگھ کے ذریعہ ملک سے غداری کے تحت درج معاملوں کا مسئلہ ایوان میں اٹھائے جانے کے بعد ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی کو ملتوی کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے مارشلوں کو طلب کیا اور ہنگامہ کر رہے تین ارکان کو باہر نکال دیا۔
Published: 03 Feb 2021, 10:16 AM IST
چیئرمیں وینکیا نائیڈو نے تین ارکان پارلیمنٹ سنجے سنگھ، سشیل گپتا اور این ڈی گپتا کو ایوان سے باہر جانے کا نوٹس دیا۔ یہ تینوں کسانوں کے مسئلہ پر احتجاج کر رہے تھے۔ قبل ازیں، ایوان میں دگوجے سنگھ کے ذریعہ ملک سے بغاوت قانون کے تحت درج مقدمات کا معاملہ اٹھایا گیا۔
Published: 03 Feb 2021, 10:16 AM IST
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ غلام نبی آزاد اور آنند شرما نے کسان تحریک کے معاملہ پر التوا کا نوٹس پیش کیا۔ اس کے علاوہ بی ایس پی، سی پی آئی، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے، سی پی آئی ایم نے بھی التوا کا نوٹس پیش کیا۔
Published: 03 Feb 2021, 10:16 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Feb 2021, 10:16 AM IST