قومی خبریں

پارلیمنٹ تکبر کی اینٹوں سے نہیں بلکہ آئینی اقدار سے تیار ہوتی ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں کہا کہ صدر کو افتتاح کرنے کی اجازت نہ دینا اور نہ ہی انہیں تقریب میں مدعو کرنا ملک کے اعلیٰ آئینی عہدے کی توہین ہے۔ پارلیمنٹ تکبر کی اینٹ سے نہیں آئینی اقدار سے بنتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں صدر دروپدی مرمو کو مدعو نہ کرنے پر ایک بار پھر مرکز پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پارلیمنٹ تکّبر کی اینٹوں سے نہیں بلکہ آئینی اقدار سے تیار ہوتی ہے۔‘‘ ان کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب کانگریس سمیت 19 جماعتوں نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ہندی میں ایک ٹوئٹ میں کہا ’’صدر کو افتتاح کرنے کی اجازت نہ دینا اور نہ ہی انہیں افتتاحی تقریب میں مدعو کرنا ملک کے اعلیٰ آئینی عہدے کی توہین ہے۔ پارلیمنٹ تکبر کی اینٹ سے نہیں آئینی اقدار سے بنتی ہے۔‘‘

Published: undefined

دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا ’’پارلیمنٹ میں جمہوریت کی شہنائی بجنی چاہئے لیکن جب سے خود ساختہ وشو گرو تشریف لائے ہییں ’ایک تنتر‘ (اجارہ داری) کی توپ چلائی جا رہی ہے۔ عمارت نہیں، نیت بدلو!‘‘

Published: undefined

قبل ازیں، گزشتہ روز 19 ہم خیال جماعتوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا اور کہا کہ جب پارلیمنٹ ہاؤس میں کوئی روح نہیں ہے تو ہمیں نئی ​​عمارت کی کوئی اہمیت نظر نہیں آتی اور ہم اس کے افتتاح کے بائیکاٹ کے اپنے اجتماعی فیصلے کا اعلان کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے، تبھی سے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined