نئی دہلی: رافیل طیارے سودے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے هنگامے کی وجہ سے لوک سبھا میں وقفہ سوال میں خلل پڑا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔
صبح 11 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو کانگریس کے رکن ایک انگریزی اخبار کی کاپیاں لہراتے ہوئے اسپیکر کی نشست گاہ کے قریب آکر ہنگامہ کرنے لگے۔ ان کا الزام تھا کہ اخبار کی خبر کے مطابق رافیل طیارے سودے میں ناپسندیدہ لوگوں کی دخل اندازی کو روکنے کے لئے وزارت دفاع نے وزیر اعظم کے دفتر کو خط لکھا تھا، اس کے باوجود وزیر اعظم کے دفتر نے وزارت دفاع کو اعتماد میں لیے بغیر اس سودے کو انجام دیا۔
Published: undefined
کانگریس کے ارکان اس معاہدے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تحقیقات کر انے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ساتھ ہی وہ نعرے لگاتے تھے۔ کانگریس کے ساتھ ترنمول کانگریس، مارکسی کمیونسٹ پارٹی اور تیلگودیشم پارٹی کے رکن بھی ایوان کے بيچوں بیچ آکر هنگامے میں شامل ہو گئے۔
شور شرابے کے درمیان ہی اسپیکر سمترا مہاجن نے وقفہ سوال کی کارروائی چلانے کی کوشش کی اور بی جے پی کی میناکشی لیکھی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق تحریری سوال بھی پوچھا لیکن،شور بہت زیادہ تھا کہ وزیر کا جواب نہیں سنا جاسکا۔ محترمہ مہاجن نےهنگامہ کرنے والے ارکان سے اپنی اپنی نشست پر واپس جانے کی درخواست کی لیکن، ان کی درخواست کا کوئی اثر نہ ہوتا دیکھ انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined