ہندوستان میں چاروں طرف مہنگائی سے تباہی کا عالم ہے۔ اس کے باوجود پارلیمنٹ میں حکومت مہنگائی پر بحث کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کو دو دن پہلے ہی ملتوی کر دیا گیا ہے، جب کہ اپوزیشن لگاتار پارلیمنٹ میں مہنگائی پر بحث کا مطالبہ کرتا رہا۔ پارلیمنٹ ملتوی ہونے سے پہلے آج بھی اپوزیشن حکومت پر ایندھن کی قیمتوں کو لے کر حملہ آور نظر آئی۔
Published: undefined
لوک سبھا میں ترنمول کانگریس لیڈر سدیپ بندوپادھیائے نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کی قیمتیں جس طرح بڑھ رہی ہیں، اس پر لگام لگایا جانا چاہیے۔ پارلیمنٹ چل رہی ہے، لیکن اس سلسلے میں کوئی بحث نہیں ہو رہی ہے، اس سے زیادہ افسوس کی بات کیا ہو سکتی ہے۔ ہم لوگوں نے کئی بار کہا ہے کہ اس ایشو پر بحث کرائی جائے، لیکن وہ تیار نہیں ہوئے۔
Published: undefined
سدیپ بندوپادھیائے نے مزید کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ پوری دنیا میں ہمارے ملک کی جو پٹرول-ڈیزل کی قیمت ہے، وہ ایک نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ حکومت کے وزیر آ کر بیان بھی نہیں دیتے ہیں، اس سے زیادہ افسوس کی بات پارلیمانی جمہوریت میں کچھ نہیں ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ پارلیمانی اجلاس کو دو دن پہلے ملتوی کرنے کی جگہ حکومت کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی پر ایک سنجیدہ بحث سننے کی ہمت کرنی چاہیے تھی۔ یہ واضح ہے کہ حکومت ہند کسی بھی حال میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی پر بحث نہیں کرنا چاہتی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined