قومی خبریں

پیرس پیرالمپکس 2024 کا آغاز، 84 ہندوستانی کھلاڑی 12 کھیلوں میں دکھائیں گے اپنا ہنر

پیرس پیرالمپکس کی شروعات ہندوستانی وقت کے مطابق 11.30 بجے سے پلیس ڈے لا کانکارڈ اور چیمپس الیسیز اسٹیڈیم میں ہونے والی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر ٹوئٹر</p></div>

فائل تصویر ٹوئٹر

 

پیرس میں اولمپک کھیل ختم ہوچکے ہیں۔ اب باری ہے پیرالمپکس کھیلوں کی جس کا آغاز بدھ (28اگست) سے ہو رہا ہے جو 8 ستمبر تک چلے گا۔ ان کھیلوں میں دنیا بھر سے 4400 ایتھلیٹس کی شرکت ہونے والی ہے جس میں 84 ہندوستانی کھلاڑی بھی اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔ ہندوستانی ایتھلیٹس کھلیوں کے 12 زمروں میں حصہ لینے والے ہیں۔ اگر مکمل طور پر دیکھا جائے تو پیرس پیرالمپک میں 22 کھیل شامل ہیں۔

Published: undefined

پیرس پیرالمپکس کا آغاز افتتاحی پروگرام کے ساتھ ہندوستانی وقت کے مطابق 11.30 بجے سے ہوگا۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد پلیس ڈے لا کانکارڈ اور چیمپس الیسیز میں ہونے والا ہے۔ ہندوستانی ایتھیلیٹس 29 اگست (ہندوستانی وقت کے مطابق) سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ واضح ہو کہ پیرالمپکس معذور ایتھلیٹس کے لیے دنیا کے سامنے اپنا ہنر دکھانے کے لیے سب سے بڑا اسٹیج ہوتا ہے۔

Published: undefined

84 اراکین پر مشتمل ہندوستانی دستہ پیرا تیراندازی، پیرا ایتھلیٹکس، پیرا بیڈمنٹن، پیرا کینو، پیرا سائکلنگ، پیرا جوڈو، پیرا پاور لفٹنگ، پیرا روئنگ، پیرا شوٹنگ، پیرا سوئمنگ، پیرا ٹیبل ٹینس اور پیرا تائکوانڈو سمیت کُل 12 کھیلوں میں حصہ لینے والا ہے۔ سبھی ہندوستانیوں کو اپنے ان جانباز کھلاڑیوں سے بہت امیدیں ہیں کہ یہ دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں اور ہندوستان کی جھولی میں تمغوں کی جھری لگا دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined