نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو تریپورہ میونسپل انتخابات کے لئے تمام پولنگ اور گنتی مراکز پر مناسب تعداد میں مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔ ریاست میں آج بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس کے لیے 770 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 28 نومبر کو ہوگی۔
Published: undefined
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس وکرم ناتھ نے ریاست میں امن و امان کی خراب صورتحال کا الزام لگانے والی ایک عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ریاست کے داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور ریاستی الیکشن کمیشن کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے حوالہ سے مناسب مرکزی فورسز کی تعیناتی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے تریپورہ حکومت سے کہا کہ وہ فوری طور پر جائزہ لے اور مرکزی وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام سے رجوع کرے تاکہ مناسب حفاظتی انتظامات کیے جا سکیں۔ بنچ نے مرکزی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ آج ہونے والے انتخابات کے لیے بغیر کسی تاخیر کے اضافی مرکزی سیکورٹی دستے فراہم کرے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا پیش ہوئے اور انہوں نے بنچ کو یقین دلایا کہ مناسب تعداد میں سیکورٹی فورسز دستیاب کرائی جائیں گی۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے تمام 770 پولنگ اسٹیشنوں پر مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے پولنگ اور گنتی کے افسران اور انتخابات سے وابستہ دیگر اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ اگر ضرورت ہو تو فوری طور پر اضافی سیکورٹی کا مطالبہ کریں۔ ترنمول کانگریس نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر کوئی سی سی ٹی وی سسٹم نہیں ہے۔ اس پر بنچ نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو بلاتعطل رپورٹنگ کی اجازت دینے کا حکم دیا۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے 23 نومبر کو انتخابات ملتوی کرنے کی ترنمول کانگریس کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس سے قبل ترنمول کانگریس نے اپنے کارکنوں پر انتخابی مہم کے دوران ریاست میں جھوٹے مقدمات اور تشدد میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ ان کی درخواست پر عدالت نے ریاستی حکومت کو امن و امان کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔
Published: undefined
دریں اثنا ترنمول کانگریس نے 22 نومبر کو توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ریاستی حکومت عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہی ہے۔ ریاست کی اہم اپوزیشن کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ نے بھی ریاست میں امن و امان کی خراب صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز