قومی خبریں

پرم بیرسنگھ کی عرضی پر آج عدالت عظمیٰ میں سماعت

ریاستی محکمہ داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری نے حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی بی آئی جانچ کا مطالبہ جائز نہیں ہے۔

پرمبیر سنگھ
پرمبیر سنگھ تصویر آئی اے این ایس

نئی دہلی: سپریم کورٹ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی عرضی پر پیر کو (آج) سماعت کرے گی۔ مہاراشٹر حکومت نے ان کی (پرم بیر سنگھ کی) درخواست کی مخالفت کی ہے جس میں انہوں نے عدالت عظمیٰ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے خلاف مجرمانہ الزامات کی تحقیقات کے لئے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو حکم دے۔

Published: undefined

جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے گزشتہ سماعت کے دوران پرم بیر سنگھ کو راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر عبوری روک لگا دی تھی۔ اس کے علاوہ مرکز اور مہاراشٹر حکومت کو سی بی آئی انکوائری کی درخواست پر نوٹس جاری کیا تھا۔

Published: undefined

مہاراشٹر حکومت نے سابق پولیس کمشنر کی درخواست پر جواب داخل کیا ہے، جو غیر قانونی وصولی سمیت کئی مجرمانہ معاملات کے ملزم ہیں۔ ریاستی محکمہ داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری نے حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی بی آئی جانچ کا مطالبہ جائز نہیں ہے۔ حلف نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو ہوم گارڈ کے ڈی جی پوسٹ ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ اس کے تین دن بعد یعنی 20 مارچ کو انہوں نے الزامات کا انکشاف کیا، جب کہ مبینہ بدعنوانی کا معاملہ چند ماہ پہلے کا بتایا گیا ہے۔

Published: undefined

حکومت کا کہنا ہے کہ وہسل بلوور پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت درخواست گزار سنگھ کو وہسل بلوور نہیں مانا جا سکتا۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے پرم بیر سنگھ کے خلاف آل انڈیا سروسز (ڈسپلن اینڈ اپیل رولز) 1969 کے تحت ان کی سروس میں مبینہ طور پر غفلت برتنے پر تادیبی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ حکومت کے حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ پرم بیر سنگھ کی درخواست، جسے غیر قانونی جبری وصولی سمیت کئی الزامات کا سامنا ہے، بامبے ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ درخواست گزار سنگھ نے اس وقت کے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر ہر ماہ 100 کروڑ روپے کی غیر قانونی وصولی کا مطالبہ کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کہا تھا کہ درخواست گزار کی طرف سے لگائے گئے 'الزامات' تشویشناک ہیں۔ اپنی گرفتاری سے راحت کے ساتھ پرم بیر سنگھ نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی تھی کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے پورے معاملے کی جانچ کرائے۔

Published: undefined

انل دیشمکھ کے خلاف سنگین الزامات لگانے کے بعد، آئی پی ایس پرم بیر سنگھ کئی مہینوں سے لاپتہ تھے، جو مسلسل تنازعات اور ہوٹل والے سے غیر قانونی جبری وصولی سمیت کچھ الزامات میں گھرے ہوئے تھے۔ ان کے بیرون ملک فرار کی بھی قیاس آرائیاں لگائی جا رہی تھیں اور اسی درمیان مہاراشٹر پولیس انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ دریں اثنا، وہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ممبئی پولیس کی تفتیش میں شامل ہوئے تھے جس کے بعد ان کی گرفتاری سے روک دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined