پٹنہ: جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کے سربراہ پپو یادو کا قافلہ ایک ہولناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پپو یادو پیر کی رات دیر گئے سارن کے مبارک پور سے لوٹ رہے تھے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پپو یادو کی سیکورٹی میں تعینات اسکواڈ کی گاڑی الٹ گئی اور سڑک کے کنارے جا گری۔ اسی دوران قافلے میں شامل ایک کار کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔
Published: undefined
حادثہ، آرا اور بکسر کے درمیان برہما پور فورلین پر پیش آیا۔ اس حادثے میں پپو یادو بال بال بچ گئے، جب کہ ان کے قافلے کے کئی رہنما اور کارکن زخمی ہوئے۔ حادثے کے بارے میں پپو یادو نے کہا کہ اوور ٹیک کر رہے ٹرک کی وجہ سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں بی ایم پی کے دو محافظ، اسکارٹ ڈرائیور سمیت کل 11 افراد زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پپو یادو سارن ضلع کے مبارک پور واقعہ کے متاثرین سے ملاقات کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔
Published: undefined
مبارک میں کیا واقعہ پیش آیا؟
بہار کے سارن ضلع کے مانجھی بلاک کے مبارک پور میں مکھیا کے نمائندے وجے یادو نے گاؤں کے 3 نوجوانوں پر قتل کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ وجے نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر ان 3 نوجوانوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور ان کی پٹائی کی۔ وحشیانہ مار پیٹ سے تینوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
ان نوجوانوں میں سے ایک 35 سالہ امیتیش سنگھ راجپوت کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی دو نوجوان آلوک سنگھ اور راہل سنگھ شدید زخمی ہو گئے۔ امیتیش سنگھ راجپوت کے معاملہ میں پولیس نے وجے سمیت 5 نامزد اور 50 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ وجے یادو کے بھائی جتول یادو کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے لیکن وجے یادو واقعہ کے بعد سے فرار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined