کانگریس کے سابق صدر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیپر لیک کو نوجوانوں کے لیے ایک عذاب قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے ایک پوسٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ پیپر لیک نہ صرف اتر پردیش بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک عذاب بن گیا ہے۔ صرف 7 سالوں میں 70 سے زائد پیپر لیک نے 2 کروڑ سے زائد طلباء کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔ اس سے نہ صرف طلبہ کے قیمتی سال ضائع ہو رہے ہیں بلکہ ان کے گھروالوں پر مالی اور ذہنی بوجھ بھی پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ ’’لاپرواہ حکومت، بدعنوان افسران، نقل مافیا اور پرائیویٹ پرنٹنگ پریسوں کی مجرمانہ گٹھ جوڑ کو ختم کرتے ہوئے ہر سطح پر جوابدہی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے طلباء سے بات چیت کی تو انہوں نے مجھے بتایا کہ پیپر لیک ہونے کی تین بڑی وجوہات ہیں۔ بکا ہوا سرکاری نظام، پرائیویٹ پرنٹنگ پریس اور بدعنوانی کا اڈہ بن چکا ماتحت سروسز سلیکشن کمیشن۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر کے مطابق ’’تمام لوگوں سے موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں کانگریس پارٹی نوجوانوں کی بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ایک ٹھوس اور غلطیوں سے پاک منصوبہ تیار کر رہی ہے اور بہت جلد ہم آپ کے سامنے اپنا ویژن پیش کریں گے۔ ہم نوجوانوں کے مستقبل ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔ نوجوانوں کے مستقبل کا تحفظ انڈیا الائنس کی اولین ترجیح ہے۔‘‘ واضح رہے کہ راہل گاندھی کے اس بیان سے قبل پولیس بھرتی پیپر لیک معاملے میں بھرتی بورڈ کی صدر رینوکا مشرا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ان پر ایف آئی آر درج کرانے میں لاپراوہی برتنے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اورراجیو کرشنا کو پولیس بھرتی بورڈ کا نیا صدر بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined