اترپردیش میں پیر لیک کے ایک معاملے میں بی جے پی کی دو اتحادی پارٹیوں کے دو ارکان اسمبلی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوا ہے۔ لکھنؤ کی اسپیشل گینگسٹر کورٹ نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے رکن اسمبلی بیدی رام اور نشاد پارٹی کے ایم ایل اے وپل دوبے کے خلاف یہ وارنٹ جاری کیا ہے۔ پیپر لیک کا یہ معاملہ فروری 2006 کے ریلوے گروپ ڈی کے امتحان کے پیپر لیک سے متعلق ہے۔
Published: undefined
اس معاملے میں عدالت نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے بیدی رام اور نشاد پارٹی کے ایم ایل اے وپل دوبے سمیت 19 لوگوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ ان 19 افراد میں بیدی رام، وپل دوبے، سنجے سریواستو، کرشن کمار، منوج کمار موریا، شیلیش کمار سنگھ، رام کرپال سنگھ، بھدر منی ترپاٹھی، آنند کمار سنگھ، کرشن کانت، دھرمیندر کمار، رمیش چندر پٹیل، محمد اسلم، اودھیش سنگھ، سشیل کمار اور اختر حسین کا نام شامل ہیں۔
Published: undefined
ریلوے کے گروپ ڈی کے امتحان سے ایک دن پہلے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے ایم ایل اے بیدی رام سے پرچہ برآمد ہوا تھا۔ اس معاملے میں ایس ٹی ایف نے بیدی رام، وپل دوبے سمیت 16 لوگوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ 25 فروری 2006 کو ایس ٹی ایف نے عالم باغ علاقے سے ان کی گرفتاری کی تھی۔ اس معاملے میں ایس ٹی ایف نے کرشنا نگر تھانے میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ ایم ایل اے بیدی رام سمیت کل 19 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل ہوئی تھی۔
Published: undefined
بیدی رام فی الوقت غازی پور کی جکھنیاں سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے 2022 میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے نشان پر اسمبلی انتخابات لڑا تھا۔ وہ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر کے انتہائی قریبی لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے ایم ایل اے بیدی رام کے خلاف کئی مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ یوپی کے علاوہ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بھی ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نشاد پارٹی کے ایم ایل اے وپل دوبے بھدوہی کی گیان پور سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے 2022 کے انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے رام کشور بِند کو شکست دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined