نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال کی قیادت میں بنائے گئے پینل نے کہا ہے کہ ملک میں ہر روز 6 لاکھ مریضوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے آکسیجن کا انتظام کیا جائے۔ واضح رہے اب سے ٹھیک دس ماہ پہلے ڈاکٹر پال کے پینل نے ہی وزارت صحت و خاندانی بہبود سمیت کئی افسران کو بتایا تھا کہ روزانہ تین لاکھ کورونا کے نئے معاملوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہی آکسیجن کا انتظام کیا جائے۔
Published: 26 Apr 2021, 8:11 PM IST
ڈاکٹر پال کی قیادت والے ’میڈیکل انفراسٹرکچر اور کووڈ مینجمنٹ پلان‘ نامی اس پینل نے پلان بی کے تحت آکسیجن کی فراہمی کو بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ پینل نے کہا ہے کہ ایک دن میں 6 لاکھ مریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی کا انتظام کر نا ہوگا۔
Published: 26 Apr 2021, 8:11 PM IST
نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتہ میں ہوئی میٹنگ کے بعد ڈاکٹر پال کی قیادت والے اس پینل نے پلان بی کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے وزارت صحت کی ایک پریس ریلیز میں ریاستوں کو کورونا کے بڑھتے معاملوں میں مینجمنٹ اور ضابطوں کو سختی سے لاگو کرنے کے لئے کہا تھا۔
Published: 26 Apr 2021, 8:11 PM IST
واضح رہے اس پینل نے گزشتہ ستمبر میں کہا تھا کہ ایک دن میں تین لاکھ نئے معاملوں کے اضافہ کو پورا کرنے کے لئے 1.6 لاکھ آئی سی یو بیڈ اور 3.6 لاکھ غیر آئی سی یو بیڈ کی ضرورت ہے۔ یہ بھی کہا تھا کہ غیر آئی سی یو بیڈ میں 75 فیصد ایسے ہونے چاہیے جس میں آکسیجن کی سپلائی ہوسکے۔ موجودہ حالات سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت نے ان سفارشات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
Published: 26 Apr 2021, 8:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Apr 2021, 8:11 PM IST