قومی خبریں

پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے سے پہلے ہی پنڈت لکشمن بھٹ تیلنگ کا انتقال، 93 سال کی عمر میں لی آخری سانس

پنڈت تیلنگ کی بیٹی اور راجستھان کی مشہور دھروپد گلوکارہ پروفیسر مدھو بھٹ تیلنگ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے پنڈت جی کی طبیعت خراب ہونے کے سبب انھیں درلبھ جی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>پنڈت لکشمن بھٹ تیلنگ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پنڈت لکشمن بھٹ تیلنگ، تصویر آئی اے این ایس

 

مرکزی حکومت کے ذریعہ 26 جنوری سے قبل کی شام اعلان کردہ پدم شری ایوارڈ یافتگان میں شامل دھروپداچاریہ پنڈت لکشمن بھٹ تیلنگ کا ہفتہ کی صبح 9 بجے انتقال ہو گیا۔ پنڈت تیلنگ نے 93 سال کی عمر میں راجستھان کے جئے پور واقع درلبھ جی اسپتال میں آخری سانس لی۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ان کا نمونیا اور دیگر بیماریوں کا علاج چل رہا تھا۔

Published: undefined

پنڈت تیلنگ کی بیٹی اور راجستھان کی مشہور دھروپد گلوکارہ پروفیسر مدھو بھٹ تیلنگ کے مطابق ’’گزشتہ کچھ دنوں سے پنڈت جی کی طبیعت خراب ہونے کے سبب انھیں درلبھ جی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران ہفتہ کی صبح 9 بجے انھوں نے آخری سانس لی۔‘‘

Published: undefined

پنڈت تیلنگ کی پوری زندگی گلوکاری میں گزری اور انھوں نے اپنے بیٹے روی شنکر اور بیٹیوں شوبھا، اوشا، نشا، مدھو، پونم اور آرتی کو موسیقی کی وسیع تعلیم دی اور انھیں مختلف طرز میں ماہر بنایا۔ پنڈت تیلنگ 1950 سے 1992 تک وَنستھلی ودیاپیٹھ اور 1991 سے 1994 تک راجستھان سنگیت سنستھان، جئے پور میں میوزک لیکچرر رہے۔ علاوہ ازیں وہ 1985 میں جئے پور میں ’رس منجری سنگیتوپاسنا کیندر‘ اور 2001 میں بین الاقوامی دھروپد-دھام ٹرسٹ کے بانی و ڈائریکٹر بھی تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined