نئی دہلی: پناما پیپر لیک معاملے میں سابق مس ورلڈ اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن پیر کو دارالحکومت کے جام نگر ہاؤس میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان درج کرایا۔ ای ڈی نے آج ہی ایشوریہ بچن کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا کیونکہ وہ پہلے دوبار بھی اس طرح کے نوٹس پر پیش نہیں ہوپائیں تھیں۔
Published: undefined
غیر ملکی سرمایہ کاری یا دولت رکھنے والے 500 ہندوستانیوں کی اس فہرست میں ایشوریہ بچن کا نام بھی شامل تھا۔ ای ڈی نوٹس جاری کر کے اس فہرست میں شامل تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔ اس فہرست میں ایشریہ بچن کے سسر اداکار امیتابھ بچن کا نام بھی شامل ہے۔
Published: undefined
اداکار ابھیشیک بچن کی اہلیہ ایشوریہ بچن کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ 1999 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) پناما پیپر لیک کیس کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں ای ڈی، محکمہ انکم ٹیکس اور دیگر ایجنسیاں شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined