مہاراشٹر کے پالگھر لنچنگ معاملے کی جانچ سی بی آئی کے سپرد کرنے کا فیصلہ لے لیا گیا ہے۔ 2020 میں دِل دہلا دینے والے دو سادھوؤں اور ایک ڈرائیور کے قتل معاملہ میں مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ کو سبھی جانکاریاں فراہم کیں۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے اس پر غور کرتے ہوئے معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کے فیصلے کو ہری جھنڈی دِکھا دی۔ سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو اس بارے میں حلف نامہ داخل کرنے کو بھی کہہ دیا ہے کہ یہ معاملہ اب جانچ کے لیے سی بی آئی کو دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل کی سماعت میں سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت سے سوال کیا تھا کہ جانچ کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کے لیے انھوں نے کیا تیاری کی ہے۔ ریاستی حکومت نے جواب دینے کے لیے دو ہفتے کا وقت طلب کیا تھا۔ 28 اپریل کے روز ہوئی سماعت میں سپریم کورٹ کو مہاراشٹر حکومت نے تفصیل سے پالگھر لنچنگ معاملہ سی بی آئی کو سونپنے کے بارے میں جانکاری دی۔ پھر سپریم کورٹ نے اس جانچ کے لیے منظوری دے دی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 16 اپریل 2020 کو پالگھر ضلع کے گڑھ چنچلے گاؤں میں دو سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کا مشتعل بھیڑ نے قتل کر دیا تھا۔ یہ قتل بچہ چوری کے منصوبے کی افواہ پر کیا گیا تھا، جبکہ وہ سادھو اپنے روحانی گرو کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے گجرات کے سورت جا رہے تھے۔ چھوٹا راستہ اختیار کرنے کی کوشش میں سادھو گاؤں کے اندر کی سڑک کی طرف مڑ گئے تھے۔ راستے میں گاؤں والوں نے انھیں روک لیا اور شک کی بنیاد پر تینوں کا قتل کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد مہاراشٹر کرائم جانچ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے تقریباً 250 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی۔ کئی نابالغ لڑکوں کو بھی اس معاملے میں حراست میں لیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز