بیجنگ: فلسطینی صدر محمود عباس اگلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین امن مذاکرات میں مدد کے لیے تیار ہے جس کے بعد فلسطینی صدر اب چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ژنہوانے بتایا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ ایک فون کال میں چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ چین اس کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
Published: undefined
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب چین کے وزیر خارجہ نے اپریل میں اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں سے کہا تھا کہ بیجنگ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق، کن گینگ نے مبینہ طور پر عباس کو بتایا کہ ان کا ملک دو ریاستی حل پر مبنی بات چیت جلد از جلد دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر فلسطینی ریاست کے صدر محمود عباس 13 سے 16 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چین کے وزیر خارجہ کن گینگ نے اپریل میں اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں کو بتایا تھا کہ ان کا ملک امن مذاکرات میں مدد کے لیے تیار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز