نئی دہلی: ہندستانی فوجی ٹھکانوں پر حملے میں ایف- 16 جنگی طیارے کا استعمال نہیں کرنے کے پاکستان کے دعوے کو مکمل طورپر خارج کرتے ہوئے ہندستانی فضائیہ نے کہا کہ اس نے جوابی کارروائی میں اس طیارے کو مار گرایا اور اس کے ثبوت بھی پیش کئے۔
فضائیہ، بری فوج، بحریہ کی جمعرات کی شام منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایئر وائس مارشل آر جی کپور نے بتایا کہ پاکستانی فضائیہ کے کئی جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح ہندستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راجوری کے سندربنی علاقہ میں فوج کے ٹھکانوں پر بم گرانے کی کوشش کی۔ حالانکہ ہندستانی فضائیہ نے بر وقت کارروائی کر کے انہیں بھگا دیا اور پاکستان کے ایک ایف-16جنگی طیارہ کو مار گرایا۔ یہ طیارہ پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں گرا۔
Published: 28 Feb 2019, 8:10 PM IST
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جھوٹ بولا کہ حملہ میں ایف-16 طیارے کا استعمال نہیں کیا گیا جبکہ اس بات کے مکمل ثبوت موجود ہیں کہ پاکستان اس طیارے کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ایمرام میزائیل‘ صرف اور صرف ایف-16 طیارے سے ہی داغی جا سکتی ہے۔
ایئر وائس مارشل کپور نے کہا کہ فضائیہ کے پاس اس کے ٹھوس ثبوت ہیں۔ انہوں نے ثبوت کے طورپرایف-16 سے داغی گئی فضا سے فضا میں حملہ کرنے والی ’ایمرام‘ میزائل کا ایک ٹکڑا اور طیارے کے انجن کے ٹکڑے بھی دکھائے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی جنگی طیارہ نے یہ میزائل ہندستانی فوجی ٹھکانہ پر داغی تھی اور اس کے کچھ ٹکڑے راجوری علاقہ میں ایک فوجی کمپلکس میں ملے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ میزائل صرف ایف-16جنگی طیارہ سے ہی داغی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہندستانی فضائیہ کے پاس ایف-16 طیارہ کے ہندستانی علاقہ میں آنے کے ’الیکٹرونک سگنیچر‘ بھی موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نے حملے میں اس طیارہ کا استعمال کیا تھا۔
Published: 28 Feb 2019, 8:10 PM IST
بری فوج کے نمائندے نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے لگاتار فائرنگ جاری ہے۔ پاکستانی فوج لگاتار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور ہندوتانی فوج اس کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
دریں اثنا اے سی ایم آر جی کے کپور نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کو اس بات کی خوشی ہے کہ ونگ کمانڈر ابھینندن کو رہا کیا جائے گا اور ہم جمعہ کو ان کی وطن واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔
Published: 28 Feb 2019, 8:10 PM IST
سیتارمن کی تینوں فوجی سربراہان کے ساتھ میٹنگ
قبل ازیں، وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے ساؤتھ بلاک میں تینوں فوجی سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ دفاع کے ذرائع کے مطابق فوج کے سربراہوں نے بدھ کے روز پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کے ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے پیش نظر فوج کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیر دفاع کو معلومات دی۔
ذرائع نے بتایا کہ سیتارمن کو خصوصی طور پر پاکستانی طیاروں کے ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے سلسلے میں حقیقی صورتحال کی معلومات دی گئی۔ وزیر دفاع کو شام ہونے والی دفاعی معاملوں کی کمیٹی میں اس تعلق سے معلومات دینی ہے۔ منگل کوہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کے پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تربیتی کیمپ کو تباہ کرنے کے بعد ہندوستانی فوج اور خصوصی طور پر فضائیہ محتاط ہے۔
Published: 28 Feb 2019, 8:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Feb 2019, 8:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز