جموں: جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے بہوری کدل سری نگر میں عام شہری کی ہلاکت پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کے پُر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے اور یہ کہ وہ نہیں چاہتا کہ کشمیر میں امن کی فضا قائم ہوسکے۔
Published: undefined
رویندر رینہ نے مزید بتایا کہ ’بہوری کدل سری نگر میں دہشت گردوں نے ایک عام شہری محمد ابراہیم خان کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا جو انسانیت سوز ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘۔
Published: undefined
بی جے پی صدر رویندر رینہ نے بتایا کہ مہلوک شہری اپنے عیال کی کفالت کی خاطر کام میں مصروف تھا کہ اُس پر گولیاں چلائیں گئیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف حالیہ ایام کے دوران متعدد کامیاب آپریشن کئے جس وجہ سے پاکستان اور ملک دشمن عناصر ذہنی کوفت کا شکار ہو کرعام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ امن و قانون کی صورتحال کو درہم برہم کیا جاسکے۔
Published: undefined
بھاجپا صدر کے مطابق ’رات کی تاریکی میں ایک عام شہری پر فائرنگ کرنا کون سی بہادری ہے‘۔ رویندر رینہ نے بتایا کہ پچھلے 30 برسوں کے دوران پاکستان نے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کا قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا اور اُنہیں بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز