اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں سے متعلق جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی ہے جب وہ پہلے ہی کئی مقدمات کے تحت اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
Published: undefined
پاکستانی نیوز چینل اے آر وائی کے مطابق، راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس کے علاوہ میٹرو اسٹیشن پر آتشزدگی اور تشدد بھڑکانے سے متعلق دو دیگر مقدمات کے سلسلے میں 9 مئی 2023 کو طلب کیا تھا۔
Published: undefined
سائفر اور بدعنوانی کے مقدمات میں اڈیالہ جیل میں سلاخوں کے پیچھے قید عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے کے قابل تھے کیونکہ سکیورٹی خدشات کے باعث انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا تاہم جیل حکام نے انہیں پیش کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنائی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined