دہلی ہائی کورٹ نے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایمیزون انڈیا کو پاکستانی ساختہ روح افزا فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔ ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن اور ہمدرد لیبارٹریز انڈیا (ہمدرد دواخانہ) نے ہائی کورٹ کے سامنے ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں درخواست کی گئی تھی کہ ایمیزون انڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر پاکستانی ساختہ روح افزا فروخت کرنے سے روکا جائے۔
Published: undefined
ہمدرد دواخانہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیار کردہ روح افزا بھی لیگل میٹرولوجی ایکٹ 2009، لیگل میٹرولوجی (پیکیجڈ کموڈیٹیز) رولز 2011 اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کی دفعات پر عمل نہیں کرتی۔ دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (انڈیا) کے حق میں مستقل حکم جاری کر دیا۔
Published: undefined
عدالت نے کہا، " پروڈکشنز اور ریکارڈ شدہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے، مدعا علیہ نمبر 2 کے ساتھ ساتھ مذکورہ دکانداروں کے خلاف مدعی (مستقل حکم امتناعی) کے آرٹیکل 38(اے) کے لحاظ سے مقدمہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔" اس نے مزید کہا، "اس کا مطلب یہ ہے کہ جو پروڈکٹس ایک ہی نام کے ہیں یا جو پاکستان میں تیار کیے جاتے ہیں وہ ہندوستان میں ایمیزون پر فروخت نہیں کیے جا سکتے ییں۔"
Published: undefined
یہ بھی دیکھتے ہوئے کہ روح افزا ہندوستان میں ایک صدی سے زیادہ عرصے سے فروخت ہو رہا ہے، عدالت نے ایمیزون انڈیا سے پاکستان میں بنی دیگر مصنوعات کو ہٹانے کو بھی کہا۔ درخواست کے مطابق روح افزا ایمیزون پر فروخت کیا جا رہا تھا لیکن بیچنے والا ان کی تفصیلات ظاہر نہیں کر رہا تھا۔ عدالت نے دلیل کے اس حصے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ایمیزون کی ذمہ داری ہے کہ وہ فروخت کنندگان کے نام ظاہر کرے۔
Published: undefined
حکیم حافظ عبدالمجید نے روح افزا متعارف کروایا، لیکن تقسیم ہند کے بعد دونوں ملکوں میں فروخت ہونے لگا۔ تقسیم ہند کے بعد عبدالمجید کا بڑا بیٹا ہندوستان میں رہا تو اس کے دوسرے بیٹے نے ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان چلے گئے اور وہاں ہمدرد لیبارٹریز (وقف) کا آغاز کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula