قومی خبریں

بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی درانداز ہلاک

پولیس نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستانی سرحد میں ہتھیار اورمنشیات کے ساتھ ایک شخص دراندازی کی کوشش کررہا تھا۔ جوانوں کے انتباہ دینے کے بعد حفاظتی دستوں کی گولی باری میں اسے مار گرایا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

امرتسر: پنجاب میں انڈین بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور امرتسر دیہی پولیس کی مشترکہ مہم کے تحت ایک پاکستان درانداز کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ بی ایس ایف افسر منگل اور بدھ کی درمیانی شب بی ایس ایف جوان ہندوستان کی نگرانی والی چوکی ککڑ میں گشت کر رہے تھے۔ اسی دوران جوانوں نے کانٹوں کی باڑھ کے نزدیک کچھ ہلچل دیکھی۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستانی سرحد میں ہتھیار اورمنشیات کے ساتھ ایک شخص دراندازی کی کوشش کررہا تھا۔ جوانوں کے انتباہ دینے کے بعد حفاظتی دستوں کی گولی باری میں اسے مار گرایا گیا۔ حفاظتی دستوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاش شروع کر دی ہے۔ اس کے قبضے سے دو اے کے 47 اسالٹ، دو میگزین، 22 کلو گرام ہیروئن، ایک موبائل فون، پلاسٹک کا پائپ اور پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

Published: undefined

اس معاملے میں تھانہ لوپوکے نے گورداس پور کے دو اسمگلر جگدیش بھورا اور جسپال سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ جگدیش بھورا اس وقت بیلجیئم میں ہے اور ملک مخالف سازشوں میں ملوث ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھورا کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلقات ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی پاکستانی اسمگلر بلال کو مہرہ بنا کر سرحد پار سے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کی سازش رچ رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جسپال سنگھ کے آئی ایس آئی سے بھی تعلقات ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ چار روز قبل بی او پی پُل موراں سے بی ایس ایف نے دو اے کے 47 اسالٹ سمیت میگیزین اور 30 ​​بور پستول سمیت کئی کارتوس برآمد کیے تھے۔ امکان ہے کہ بی ایس ایف کے افسران اس معاملے میں پاکستان رینجر کے عہدیداروں کے ساتھ فلیگ میٹنگ کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined