قومی خبریں

پاکستان نے پھر کی ناپاک حرکت، سرحد پر گولہ باری میں رہائشی مکانات کو نقصان

پونچھ میں پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زبردست گولہ باری کی۔ اس گولہ باری میں رہائشی مکانات کو تو نقصان پہنچا ہی، کئی مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دنیا بھر میں اس وقت کورونا وبا کا قہر ہے اور اس وبا پر قابو پانے کے لیے سبھی ممالک مصروف ہیں۔ لیکن ایسے وقت میں بھی پاکستان سرحد پر اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔ ایک طرف جہاں پاکستان جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، وہیں دوسری طرف سرحد پر پاکستانی فوجیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی لگاتار جاری ہے۔

Published: undefined

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں سرحد کے قریب کچھ رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے اور کئی مویشیوں کے ہلاک ہونے کی خبریں ہیں۔ دفاعی ترجمان کرنل دیویندر آریہ نے اس سلسلے میں بتایا کہ پاکستانی فوج نے منگل کی صبح ضلع پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔

Published: undefined

دفاعی ترجمان کرنل دیویندر آریہ کا کہنا ہے کہ ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجی اہلکار پاکستانی فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کی وجہ سے کچھ رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم کسی انسانی جان کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ طرفین کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے ہونے کے باوصف بین الاقوامی سرحد ہو یا ایل او سی کوئی بھی دن گولہ باری یا فائرنگ کے تبادلے کے بغیر نہیں گزرتا ہے جس سے سرحد کے آرپار کی بستیوں کے لوگوں کا جینا حرام ہو کے رہ گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined