نئی دہلی: پاکستان نے اس سال بغیر اشتعال 2050 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جن میں 21 ہندستانی شہریوں کی موت ہوئی ہے وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اتوار کو یہاں بتایا، ’’ہم نے پاکستان کی طرف سے بغیر اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی، سرحد پار سے دراندازی اور ان کے ذریعہ ہندستانی شہریوں اور سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنائے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے‘‘
Published: undefined
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صرف اس سال کسی اشتعال کے بغیر 2050 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جن میں 21 ہندستانی شہری ہلاک ہوئے۔
Published: undefined
انھوں نے کہا کہ ’’ ہم نے پاکستان سے اپنے سلامتی دستوں کو 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کے لیے کہنے اور اور کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر امن برقرار رکھنے کے اپیل کی ہے۔ ‘‘
Published: undefined
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس دوران ہندستانی فورسزنے ’انتہائی تحمل‘ سے کام لیا ہے اور کسی اشتعال کے بغیر کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کا منہ توڑ جواب بھی دیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے نیکیا اور جندروٹ سیکٹروں میں ہندستانی جوانوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے سنیچر کو ہندستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلوالیہ کو طلب کیاتھا۔ اس سے ایک دن بعد وزارت خارجہ کا یہ بیان آیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز