زبردست معاشی بحران سے نبرد آزما پاکستان میں روز مرہ کی کھانے پینے کی چیزوں اور دیگر استعمال کے سامان کی قیمتوں میں زبردست اضافہ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ کراچی میں جہاں دودھ کی قیمت 210 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے، وہیں بائیلر چکن 500-480 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ بھی لوگوں کی ضرورتوں کی تمام چیزوں کی زبردست قلت ہو رہی ہے اور قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔
Published: undefined
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معاشی بحران میں اضافہ کے ساتھ کراچی میں لوگوں کو بڑھتی قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ دکانداروں نے کھلے دودھ کی قیمت 190 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 210 روپے فی لیٹر کر دی ہے اور زندہ بائیلر چکن، جس میں گزشتہ دو دنوں میں 40-30 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا ہے، اب فی کلو 500-480 میں مل رہا ہے۔
Published: undefined
فروری ماہ کے شروع میں زندہ بائیلر چکن 440-390 روپے فی کلوگرام پر دستیاب تھا، جبکہ جنوری 2023 کے آخری ہفتہ میں اسے 420-380 روپے کلوگرام کے درمیان فروخت کیا جا رہا تھا۔ ’ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق مرغے کا گوشت اب 780-700 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جو کچھ دن پہلے 650-620 روپے فی کلو تھا۔
Published: undefined
دوسری طرف بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت اسی مدت میں 200-150 روپے فی کلو کی چھلانگ دکھاتے ہوئے 1100-1000 روپے فی کلو کی نئی اونچائی پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ بغیر ہڈی والے پولٹری میٹ کی قیمت بغیر ہڈی والے ویل کی قیمت کو پار کر گئی ہے، جو موجودہ وقت میں 1000-900 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جب کہ ہڈیوں والا گوشت 850-800 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
Published: undefined
کھلے دودھ کی قیمتوں کو لے کر کراچی ملک رٹیلرس ایسو سی ایشن کے میڈیا کوآرڈنیٹر وحید گدی نے دعویٰ کیا کہ ’’1000 سے زیادہ دکاندار دودھ کو بڑھا چڑھا کر فروخت کر رہے ہیں۔ یہ ہول سیلرس/ڈیری کسانوں کی دکانیں ہیں اور ہمارے لوگوں کی نہیں ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ہمارے 4000 ریٹیلرس نے قیمت کو 190 روپے فی لیٹر پر ہی رکھا ہوا ہے۔ ’ڈان‘ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اگر ڈیری کسانوں اور ہول سیلرس کے ذریعہ طے کردہ قیمت میں اضافہ واپس نہیں کیا جاتا ہے تو ریٹیلرس کو خرید قیمت میں 27 روپے فی لیٹر کے اضافہ کے بعد نئی شرح کے مطابق صارفین سے 210 روپے فی لیٹر کی جگہ 220 روپے فی لیٹر قیمت لینے کے لیے مجبور ہونا پڑے گا۔
Published: undefined
اس سے قبل 16 دسمبر 2022 کو ریٹیلرس کو کراچی کے کمشنر سے 180 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے کے لیے 10 روپے فی لیٹر کے اضافہ کی سہولت ملی تھی، لیکن بیشتر ریٹیلرس نے آفیشیل قیمت کو خارج کرتے ہوئے 190 روپے فی لیٹر پر دودھ فروخت کرنا جاری رکھا۔ اس وقت آفیشیل قیمت بھی 160 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 170 روپے کر دی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined