نئی دہلی: بین الاقوامی عدالت کے فیصلہ کے مطابق پاکستان میں قید ہندوستانی شہری كلبھوش جادھو سے پیر کو اسلام آباد میں ہندوستانی مشن کے انچارج گورو آہلووالیہ ملاقات کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔ ہندوستان، پاکستان سے گزشتہ تین برسوں سے كلبھوشن جادھو سے سفارتی رابطہ کی اجازت مانگ رہا تھا۔ اجازت نہ دیئے جانے کے مسئلہ کو ہندوستان نے بین الاقوامی عدالت کے سامنے اٹھایا تھا اور عدالت نے متفقہ طور پر ہندوستان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ عدالت میں کامیابی کے بعد ہندوستان کلبھوشن جادھو سے آج سفارتی رابطہ قائم کرے گا۔ پاکستان میں ہندوستانی مشن کے انچارج گورو آہلووالیہ کلبھوشن جادھو سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے لئے دو گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ ہندوستان کو امید ہے کہ پاکستان اس ملاقات سے قبل مناسب ماحول تیار کرے گا تاکہ میٹنگ مکمل طور پر بین الاقوامی عدالت کے احکامات کے مطابق آزادانہ، منصفانہ، بامعنی اور مؤثر ہو۔
Published: undefined
پاکستان نے اگست میں بھی ہندوستان کو کلبھوشن جادھو سے سفارتی رابطے کی مشروط اجازت دینے کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ اس ملاقات کے دوران پاکستان کا ایک فوجی افسر بھی موجود رہے گا۔ پاکستان نے اس پیشکش كو ٹھکرا دیا تھا اور کہا تھا کہ ملاقات ویانا معاہدے کی دفعات کے مطابق ہونی چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز