اسلام آباد: پاکستان نے پنجاب کے ضلع نارووال میں واقع گرودوارہ دربار صاحب اور ہندوستان کے ضلع گرداس پور کے ڈیرہ بابا نانک کوریڈور پر رضامندی کے بعد پیر کے روز پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں شاردا مندر کوریڈور کو بھی ہندو عقیدتمندوں بالخصوص پڑوسی ملک کے زائرین کے لئے کھولنے کی اجازت دے دی۔
Published: undefined
دی ایکسپریس ٹریبیون نے پاکستانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ پہلے ہی اس کوریڈور کو کھولنے کی پیشکش کرچکی ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ "کرتارپور کے بعد ہندو عقیدتمندوں کے لئے یہ بڑی خبر ہے۔ سرکاری افسران علاقے کا دورہ کر کے وزیر اعظم کو رپورٹ سونپیں گے"۔
Published: undefined
شاردا مندر ہندوؤں کا ایک مشہور مندر ہے۔ یہ مندر تقریباً پانچ ہزار سال پرانا ہے اور مہاراجہ اشوک کے دور میں اس کی تعمیر ہوئی تھی۔ مندر کے قریب ایک تالاب ہے جسے "مادومتی" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور اس کا پانی ہندو طبقے کے لیے کٹاس راج مندر کے پانی کی طرح بہت اہمیت رکھتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر رمیش کمار نے اخبار سے کہا کہ "پاکستان نے شاردا مندر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں دو دن کے اندر مندر کے دورے پر جا رہا ہوں۔ میں وزیر اعظم کو اس سلسلے میں رپورٹ بھیجوں گا۔ اس منصوبے پر رواں سال میں ہی کام شروع ہو جائے گا اور اس کے بعد پاکستان میں رہنے والے ہندو بھی یہاں کی زیارت پر جا سکیں گے"۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز