قومی خبریں

پاکستانی وزیر شاہ محمود قریشی نے میر واعظ سے فون پر کی بات، ہندوستان نے ظاہر کیا سخت احتجاج

وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کہا کہ یہ کسی بھی طرح مناسب نہیں کہ پاکستان کا کوئی وزیر کشمیری علیحدگی پسند لیڈر سے بات کرے، کیونکہ یہ ہندوستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کو بدھ کی دیر رات طلب کرکے ایک پاکستانی وزير کے ذریعہ کشمیری علیحدگی پسند لیڈر میر واعظ عمر فاروق سے فون پر بات کرنے پر سخت احتجاج کیا۔ خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے پاکستان کے وزیر شاہ محمود قریشی کی طرف سے کشمیر ی علیحدگی پسند لیڈر سے فون پر بات کرنے کو ہندوستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والا گھناؤنا عمل قرار دیا۔

Published: undefined

اس تعلق سے وزارت خارجہ نے بیان جاری کر کے کہا کہ ’’خارجہ سکریٹری نے ہندوستان کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستان کے وزیر خارجہ کی تازہ ترین کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔‘‘ مسٹر گوکھلے نے کہا کہ پاکستان کا یہ مکروہ عمل بین الاقوامی تعلقات کا تعامل کرنے والے تمام معیار کی خلاف ورزی کرتا ہے۔انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’’پاکستان کے وزیر خارجہ کی یہ حرکت پڑوسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مانند ہے۔‘‘ مسٹر گوکھلے کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے ذریعے پاکستان نے پھر سے تصدیق کی ہے کہ وہ ’دہشت گردی اور ہندوستان مخالف سرگرمیوں‘ سے وابستہ لوگوں کو سرکاری طور پر کنٹرول اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined