انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی ’آئی سی سی‘ نے 16 نومبر کو آئندہ 10 سالوں کے لیے اپنے ٹورنامنٹس کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ میزبانی کرنے والے ممالک کے نام کا بھی اعلان کر دیا۔ پاکستان کو 2025 میں چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس بات کی خوشی ابھی پاکستان منا ہی رہا ہے کہ اب اس میزبانی پر اندیشے کے بادل منڈلاتے نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
دراصل ہندوستان کے وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے سے منع بھی کر سکتی ہے۔ انوراگ کا چمپئنز ٹرافی کے تعلق سے کہنا ہے کہ وقت آنے پر دیکھا جائے گا کہ کیا کرنا ہے۔ انھوں نے واضح لفظوں میں یہ بھی کہا کہ جو بھی فیصلہ لیا جائے گا اس میں وزارت داخلہ بھی شامل ہوگا۔ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کئی ممالک سیکورٹی اسباب کی بنا پر پاکستان جانے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ جب چمپئنز ٹرافی کا وقت آئے گا تو سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے گا اور مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر یہ ہے کہ 10 سالوں کے بعد پہلا ایسا موقع آیا ہے جب پاکستان کو کسی آئی سی سی ٹرافی کی میزبانی ملی ہے۔ سال 2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر پاکستان کے لاہور میں حملہ ہونے کے بعد پاکستان کسی بھی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیں کر پایا ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق اگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ چمپئنز ٹرافی کی میزبانی یو اے ای کی زمین پر کرا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined