سری نگر: ہندوستانی فوج نے ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول کے چلیانہ ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی فوجیوں کو ان کے یوم آزادی کے موقع پر مٹھائیاں پیش کیں۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چلیانہ ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی فوجیوں میں ان کے یوم آزادی کے موقع پر مٹھائیاں بانٹ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت نے ایسا کر کے لائن آف کنٹرول پر امن و آشتی کو قائم رکھنے کے ارادے کا مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ایسے اقدام کر کے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط و شیریں بنانے کی کوششیں کی ہیں، تاکہ خطے میں قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ عوام ایل او سی کے متصل واقع دیہات میں قیام امن کے لئے بھارتی فوج کی کاوشوں کی سراہنا و ستائش کرتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی فوج کی مثبت کوششوں سے ایل او سی پر دیر پا امن قائم ہونے کا مقصد پورا ہوگا۔
Published: undefined
دریں اثنا جموں کے بارڈر آوٹ پوسٹس پر بھی بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرز نے مٹھائیوں کا تبادلہ کیا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر جموں فرنٹیئر کے تحت آنے والے مختلف بارڈر آوٹ پوسٹس پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا ہے‘۔ قبل ازیں دونوں طرف کی افواج نے 21 جولائی کو عید الاضحیٰ کے موقع پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز