قومی خبریں

پاکستان: عمران خان کی بیوی اور بہن میں تلخیاں بڑھیں، جیل میں بھی نند-بھابھی جھگڑتی نظر آئیں

ایک پاکستانی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ عدالت میں ایک معاملے کی سماعت کے دوران علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان بحث ہوئی، اس دوران بشریٰ بی بی کی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ایک طرف سیاسی و قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، اور دوسری طرف ان کے اپنے رشتہ داروں کی لڑائیاں بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ عمران خان کی فیملی میں موجود رنجش 20 اگست کو ایک بار پھر اس وقت سامنے آ گئی جب اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ معاملہ کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اور علیمہ خان ایک دوسرے سے تلخ انداز میں بحث کرتی ہوئی دکھائی دیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی شریک حیات ہیں اور علیمہ خان ان کی بہن ہیں۔ ان دونوں کے درمیان تلخیوں کی خبریں پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں، لیکن عدالتی کمرے میں دونوں کی بحث حیران کرنے والی ہے۔ پاکستانی ویب سائٹ ’سما ڈاٹ ٹی وی‘ نے جیل ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سماعت کے دوران علیمہ خان، بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹیوں کے درمیان زوردار بحث ہوئی۔ یہ واقعہ عمران خان کے ذریعہ میڈیا کو پیغام بھیجنے کے دوران پیش آیا۔ بحث اس وقت شروع ہوئی جب علیمہ خان نے کہا کہ عدالت میں ایک انجان خاتون موجود ہے۔ اس بیان پر بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹیوں نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔ اس کے بعد علیمہ اور بشریٰ کے درمیان بحث تیز ہو گئی اور دونوں طرف سے بہت کچھ کہا گیا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ بحث و مباحثہ اس قدر بڑھ گیا کہ چیخ پکار سے خوفزدہ ہو کر بشریٰ بی بی کی چھوٹی بیٹی رونے لگی۔ ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیملی کے اراکین کو اس طرح سے جھگڑتا ہوا دیکھ کر عمران خان پریشان ہو گئے۔ جس وقت یہ سب چل رہا تھا، عمران خان جیل میں بنے کورٹ روم میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ بحث و مباحثہ کے شور کی وجہ سے عمران خان کو تین بار میڈیا کے ساتھ ہو رہی اپنی بات روکنی پڑی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined