جموں: فوج نے جموں کے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پیر کی صبح در اندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک در انداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے پیر کی صبح ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بھولی چک پوسٹ کے نزدیک پاکستان کی طرف سے ایک شخص کو فینس کی طرف آتے ہوئے دیکھا، انہوں نے کہا کہ فوج کی طرف سے کئی وارننگس کے باجود بھی مذکورہ شخص آگے بڑھتا گیا اور اس نے فینس کے نزدیک پہنچ کر در اندازی کرنے کی کوشش کی۔
Published: undefined
مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ بعد میں فوجی جوانوں نے اس پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ در انداز کی لاش ابھی بھی وہیں پڑی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا اس واقعے کے بعد فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بی ایس ایف نے گزشتہ ماہ آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک خاتون در انداز کو مار گرایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز