مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع میں ایک سڑک حادثے میں 4 قومی سطح کے ہاکی کھلاڑیوں کی موت ہو گئی۔ تین دیگر کھلاڑی اس حادثہ میں سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے پر وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے غم کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کے بہتر علاج کا بھروسہ دلایا ہے۔
Published: undefined
پولس سے ملی جانکاری کے مطابق ہوشنگ آباد میں چل رہے دھیان چند ہاکی ٹورنامنٹ میں میچ کھیلنے جا رہے ہاکی کھلاڑیوں کی سوئفٹ ڈیزائر کار پیر کی صبح ہوشنگ آباد-اٹارسی سڑک پر ریسل پور کے نزدیک درخت سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں 4 ہاکی کھلاڑیوں شاہنواز خان، آدرش ہردوا، آشیش لال اور انیکیت کی موت ہو گئی ہے، وہیں تین کھلاڑی زخمی ہوئے ہیں۔ ملی جانکاری کے مطابق چاروں قومی سطح کے ہاکی کھلاڑی تھے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اس حادثے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ہوشنگ آباد میں ہاکی ٹورنامنٹ میں شامل ہونے جا رہے ہاکی کھلاڑیوں کی گاڑی کی ریسل پور گاؤں کے پاس حادثہ زدہ ہونے کی خبر بے حد افسوسناک ہے۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کے اہل خانہ کے تئیں میری ہمدردی۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے دعا گو ہوں۔ زخمیوں کا بہتر علاج کرانے اور متاثرہ کنبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔‘‘
Published: undefined
پولس سپرنٹنڈنٹ ایم ایل چھاری نے اس حادثہ کے تعلق سے بتایا کہ ’’ہوشنگ آباد میں میچ کھیلنے کے بعد یہ کھلاڑی اٹارسی آ گئے تھے اور آج صبح ہوشنگ آباد واپس جا رہے تھے تبھی ان کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں چار کھلاڑیوں کی موت ہو گئی جب کہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز