ہندوستان کے 74ویں یومِ جمہوریہ سے قبل کی شام پدم ایوارڈس کا اعلان کر دیا گیا۔ اس بار مجموعی طور پر 106 ہستیوں کو پدم ایوارڈس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی محافظ ملائم سنگھ یادو کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے۔ ان کے علاوہ مغربی بنگال کے دلیپ مہالنوبس کو بھی بعد از مرگ پدم وبھوشن ملا ہے۔ انھوں نے طب کے شعبہ میں بے مثال کام کیا اور او آر ایس کا فارمولہ دیا تھا۔
Published: undefined
اس مرتبہ پدم ایوارڈ پانے والے جن ہستیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں 6 پدم وبھوشن، 9 پدم بھوشن اور 91 پدم شری سے نوازے گئے ہیں۔ اس بار پدم ایوارڈس سے سرفراز ہونے والوں میں 19 خواتین شامل ہیں۔ فہرست میں غیر ملکیوں/این آر آئی/پی آئی او/او سی آئی کیٹگری کے دو شخص ہیں۔ اس بار 7 ہستیوں کو بعد از مرگ پدم ایوارڈ دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔
Published: undefined
یومِ جمہوریہ سے قبل کی شام ملک کے نام صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد جاری فہرست کے مطابق آنجہانی سماجوادی پارٹی محافظ ملائم سنگھ یادو، موسیقار ذاکر حسین، آنجہانی دلیپ مہالنوبس، ایس ایم کرشنا، شرینوس وردھان اور آنجہانی بال کرشن دوشی کو پدم وبھوشن ایوارڈ ملا ہے۔
Published: undefined
سماجی کارکن سدھا مورتی، کمار منگلم بڑلا، ایس ایل بھیرپا، دیپک دھر، وانی جئے رام، سوامی چنا جیئر، سمن کلیانپور، کپل کپور اور کملیش ڈی پٹیل کو پدم بھوشن سے سرفراز کیا گیا۔ ان کے علاوہ 91 ہستیوں کو پدم شری ایوارڈ دینے کا اعلان ہوا ہے۔ ان میں راکیش جھن جھن والا (بعد از مرگ)، آر آر آر فلم کے موسیقار ایم ایم کیراونی، اداکارہ روینا روی ٹنڈن کے نام شامل ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پدم ایوارڈ ملک کے سرکردہ شہری ایوارڈس میں شامل ہے۔ 1954 سے ہی یہ تینوں ایوارڈس ہر سال یومِ جمہوریہ کے موقع پر دیے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈ آرٹس، ادب، تعلیم، کھیل، طب اور سماجی امور کے شعبہ میں کلیدی کردار نبھانے کے لیے دیے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال پدم ایوارڈ پانے والی سبھی ہستیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined